ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل گروسدھیندرا ڈگری کالج اور فیڈی لیٹی فائنانشیل کمپنی کے درمیان معاہدہ : طلبا کو روزگار فراہم کرنا اہم مقصد

بھٹکل گروسدھیندرا ڈگری کالج اور فیڈی لیٹی فائنانشیل کمپنی کے درمیان معاہدہ : طلبا کو روزگار فراہم کرنا اہم مقصد

Tue, 17 Dec 2019 21:26:19    S.O. News Service

بھٹکل:17؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)شری گرو سدھیندرا ڈگری کالج اور فیڈی لیٹی نیشنل فائنانشیل کمپنی معاہدہ نفاذ پروگرام  منگل کو کالج میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر ایف این ایف کمپنی کے انسانی وسائل افسر اصغر خان نے بتایا کہ دراصل کالج طلبا کی تربیت کے ساتھ روزگار فراہم کرنے والے اس اہم معاہدے پر آج دستخط کئے گئے۔ اس معاہدے کااہم مقصد  طلبا کا تعلیمی معیار بڑھانا ہے۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ٹرسٹی مینجر راجیش نایک نے کہاکہ آج کا دن ہمارے لئے بہت خوشی ومسرت کا دن ہے، معاہدے کے ذریعے ہمارے طلبا کو روزگار فراہم ہوگا۔ ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش وی نایک نے اس کو خوابوں کی تعبیر قرار دیتے ہوئے طلبا کو اس سے استفادہ کرنےکی اپیل کی۔ کالج پرنسپال شری ناتھ پائی ، روزگار افسر وگھنیش پربھو، اومکار مربلی وغیرہ موجود تھے۔ منتخب شدہ سبھی 50طلبا کو نامزدگی سند عطاکی گئی ۔


Share: